لاہور کے ماسٹر پلان پر نظر ثانی کیلئے نیسپاک ہیڈ کوارٹر ز میں اجلاس کا انعقاد‘15ارکان پر مشتمل ریویوکمیٹی کی تشکیل

جمعرات 11 اکتوبر 2018 20:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2018ء) لاہور شہر کی آبادی میں تیزی سے اضافے اور اس کی حدود میں مسلسل توسیع کے باعث درپیش چیلنجز سے نپٹنے اور شہر کو ترقی دینے کے لئے ماسٹر پلان کومستقبل کی ضروریات کے مطابق اپ ڈیٹ کرنے اور اس میں ترامیم کی ضرورت ہے،لاہور کا موجودہ ماسٹر پلان 2004ء میں بنایا گیا تھا جو2021ء تک نافذ العمل ہے تاہم 2013ء میں ایل ڈی اے کی حدود میں توسیع کر کے اس کے دائرہ کار کو لاہور ڈویژن کی حد تک توسیع دے دی گئی ہے،ماسٹر پلان کو اپ ڈیٹ کرنے کے لئے سٹیک ہولڈرز کی تجاویز کا خیر مقدم کیاجائے گا ۔

ان خیالات کا اظہار لاہور ڈویژن کے ماسٹر پلان پر نظرثانی کے سلسلے میں گزشتہ روزنیسپاک ہیڈکوارٹرز میںمنعقد ہ ایک اجلاس کے دوران کیا گیا - اجلاس میں مینجنگ ڈائریکٹر نیسپاک ڈاکٹر طاہر مسعود‘ ڈائریکٹرجنرل ایل ڈی اے آمنہ عمران خان‘ چیف ٹائون پلانر سید ندیم اختر زیدی ‘چیف انجینئر ایل ڈی اے مظہر حسین خان‘ سینئر لیگل ایڈوائزر وقار شیخ اور سلمان منصور اور ایل ڈی اے اور ٹیپا کے متعلقہ افسران نے شرکت کی- اجلاس کو بتایا گیا کہ ماسٹر پلان کو مستقبل کی ضروریات کے مطابق بنانے اور اس میں اصلاحات کرنے کے لئے ایشوز کا تعین کر لیا گیا ہی- ایم ڈی نیسپاک نے کہاکہ ماسٹر پلان کی تیاری کے لیے جی آئی ایس کے ذریعے ڈیٹا اکٹھا کیا جائے - ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے نے کہا کہ ماسٹر پلان کی تیاری کے سلسلے میں تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائی- لیگل ایڈوائزر سے کہا کہ ضرورت کے مطابق ایل ڈی اے کے تعمیراتی قواعد میں ترامیم کی جائیں-دریں اثناء لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے لاہو رڈویژن کے ماسٹر پلان پر نظر ثانی‘اس کی خامیوں کی نشاندہی اور نئے ماسٹر پلان کی تیاری کے لئے تجاویز اور سفارشات مرتب کرنے کی خاطر 15ارکان پر مشتمل ریویو کمیٹی تشکیل دے دی ہی- پرنسپل ٹائون پلانر نیسپاک احمد مسعوداس کے کوآرڈی نیٹر ہوں گے۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے دیگر ارکان میں چیف ٹائون پلانر ایل ڈی ا ے سید ندیم اختر زیدی اورچیف انجینئر نیسپاک کے علاوہ منیجنگ ڈائریکٹر واسا‘ چیف انجینئر ایل ڈی اے ‘ایم ڈی سوئی گیس ‘چیف ایگزیکٹو لیسکو‘ایم ڈی اے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ‘ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحفظ ماحول ‘ایم ڈی اے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی اور چیف ٹریفک آفیسر لاہور کے نمائندگان شامل ہوں گے ۔ اس کے علاوہ ایڈووکیٹ ثمر مسعود صوفی ‘ڈائریکٹر میٹرو پولیٹن پلاننگ ٹو طارق محمود اورڈائریکٹر ٹیپا کو بھی اس کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں