پنجاب بھرمیں855ٹریفک حادثات میں10 افراد جاںبحق923زخمی

جمعرات 11 اکتوبر 2018 20:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2018ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں855 روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں923افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔374معمولی زخمیوںکو ریسکیومیڈیکل ٹیمز نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی جسکی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں10افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ ان حادثات میں زیادہ تر تعدادتقریبا86فیصدحادثات موٹر سائیکلز کی وجہ سے ہوئے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اورلین کے نظم و ضبط کا خیال رکھا جائے۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کا لز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں412ڈرائیوز،13کم عمرڈرائیورز390مسافراور121پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔ان اعدادو شمار سے ظاہر ہوتاہے کہ216ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت215متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد 96حادثات میں109متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان72حادثات میں75متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل923متاثرین میں751مرد اور172خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں137فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور467افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 319زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں705موٹر سائیکلز،129آٹو رکشے،77موٹر کاریں،45وین08مسافربسیں،24ٹرک اور83دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں