آئی ایم ایف سے قرضہ نہیں لینا چاہتے تھے،مجبورا لینا پڑا

قرضے کی پائی پائی عوام کی فلاحو بہبود پر خرچ کریں گے : ہاشم ڈوگر

جمعرات 11 اکتوبر 2018 22:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر محکمہ بہبودآبادی پنجاب کرنل ر ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئیے ہر وہ قدم اٹھائیں گے جس سے عوام خوشحال ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے منصوبوں کے اجراح کے لئیے رقم درکار ہے لیکن اگر خزانہ خالی ہو تو کیا کیا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج محکمہ بہبود آبادی پنجاب کے زیر اہتمام پاپولیشن کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ سییمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کہ حکومت آئی ایم ایف سے قرضہ نہیں لینا چاہتی تھی لیکن مجبورا انہیں یہ قدم اٹھانا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا وعدہ ہے کہ اس قرض کی پائی پائی عوام کے اوپر خرچ کی جائے گی اس سے اپنی ذاتی جیبیں نہیں بھری جائیں گیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے 50لاکھ گھر اور 1کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا پر جس رفتار سے آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے یہ بھی کم پڑ جائیں گے۔

ہاشم ڈوگر نے کہا کہ بڑھتی آبادی ا ٓج کے دور میں سب سے اہم مسئلہ ہے جس پر کنٹرول پانے کے لئیے علماء کرام کے تعاون کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعے اور تحصیل کی سطح پر خاندانوں کی کائونسلنگ کے لئیے ویلیج کائونسل کا نظریہ متعارف کروا رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک پاکستانی عورت اوسطا 4 بچے پیدا کر رہی ہے اگر آبادی اسی رفتار سے بڑھتی رہی تو 2050تک پاکستان کی آبادی ڈبل ہو جائے گی۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ معاشرے میں تبدیلی لانے کے لئیے پہلے سوچ کو بدلنا ہو گا جس کے لئیے آپ کو خود فیصلہ کرنا ہو گا کہ آپ کیا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک خوشحال اور صحت مند ماں ہی بچے کی اچھی تربیعیت کر سکتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اگر ذندگی کو آسان بنانا ہے تو بچوں کو وقت دینا ہو گا ورنہ معاشرے کو بگاڑ کی طرف بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ سیمینار میں سیکرٹری پاپولیشن ویلفئیر بشریٰ امان، ڈائریکٹر پاپولیشن ویلفئیر نعیم الدین راٹھور، ڈائیریکٹر جنرل PILAC ڈاکٹر صغریٰ شفیع اور دیگر مہمانان گرامی سمیت طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں