لاہور، لیسکو چھاپہ مار ٹیم نے تھانہ مغلپورہ میں بجلی چوری رنگے ہاتھوں پکڑ لی

جمعرات 11 اکتوبر 2018 22:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2018ء) لیسکو کی ایک چھاپہ مار ٹیم نے تھانہ مغلپورہ میں بجلی چوری رنگے ہاتھوں پکڑ لی۔ لیسکو حکام کے مطابق تھانہ مغلپورہ کے پولیس اہلکار بجلی کی میں تاروں کے ساتھ براہ راست تاریں لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق لیسکو نے بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی کے باعث تھانے میں بجلی کا کنکشن منقطع کر رکھا ہے جبکہ تھانہ مغلپورہ لیسکو کا 17 لاکھ روپے کا نادہندہ ہے۔ لیسکو کے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ مغلپورہ کو نوٹس جاری کر دی گیا ہے اور اگر پولیس نے نوٹس کا جواب نہ دیا تو ایس ایچ او کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں