لاہور ، پلازے کی پہلی منزل پر اچانک اگ بھڑک اٹھی،دکان میں موجود تمام سامان جل کر راکھ

جمعرات 11 اکتوبر 2018 22:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2018ء) شاہ عالم مارکیٹ میں واقعہ ایک پلازے کی پہلی منزل پر اچانک اگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں دکان میں موجود تمام سامان جل کر راکھ ہو گیا۔

(جاری ہے)

آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی ہے جبکہ متاثرہ دوکان کھلونوں کی دکان تھی۔ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں موقعہ پر پہنچ گئی جنہوں نے آگ پر قابو پایا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں