کنوینٹ آف جسزاینڈ میری سکول کے اساتذہ وطلبہ کا گورنر ہائوس لاہور کا دورہ

جمعرات 11 اکتوبر 2018 22:49

لاہور۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2018ء) کنوینٹ آف جسزاینڈ میری سکول کے 128 طلبہ نے اساتذہ کرام کے ہمراہ گورنر ہائوس لاہور کا دورہ کیا، طلبہ نے گورنر ہائوس میں جھیل، بارہ دری،آبشار ، چڑیاگھر سمیت تاریخی ورثہ کے مختلف حصوں کی بھی سیر کی اور خوب محظوظ ہوئے، اس موقع پر طلبہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے بھی ملے، طلبہ گورنر پنجاب کو اپنے درمیان پاکر بہت خوش ہوئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں