صوبائی وزیر پنجاب راجہ یاسر ہمایوں سرفراز سے برٹش کونسل کی کنٹری ڈائریکٹر روز میری ہل ہورسٹ کی ملاقات

جمعرات 11 اکتوبر 2018 22:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2018ء) وزیر ہائر ایجوکیشن پنجاب راجہ یاسر ہمایوں سرفراز سے برٹش کونسل کی کنٹری ڈائیریکٹر روز میری ہل ہورسٹ اور چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر نظام الدین نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پنجاب میں تعلیمی نظام اور معیار کی بہتری کے ایجنڈے پر بات کی گئی۔صوبائی وزیر نے تعلیمی نظام کی بہتری کے لئے برٹش کونسل کی دلچسپی کو سراہا۔

انہوںنے کہاکہ تعلیم کے فروغ کے لئے برٹش کونسل کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ روزمیری ہل ہورسٹ نے برٹش کونسل کی جانب سے تعلیمی میدان میں تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ چیئر مین ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر نظام الدین نے صوبہ میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں حائل مسائل سے آگاہ کیا۔جبکہ ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے زیر انتظام تعلیمی اداروں کے سٹاف کی مینجمنٹ ٹریننگ کے حوالے سے بھی بات کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی جدید تقاضوں کے مطابق ریسرچ، مینجمنٹ اور ٹیکنیکل سکلز ٹریننگ کی ضرورت ہے جبکہ پنجاب حکومت اس سلسلے میں اقدامات بھی کر رہی ہے۔ بین الاقوامی ریسرچ سکالرز پنجاب میں اساتذہ کو ریسرچ ٹریننگ دیں گے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیکنیکل ایجوکیشن کے میدان میں بھی عالمی اداروں کا تعاون درکار ہے۔ پنجاب میں برٹش کونسل کے تعاون سے جدیدتعلیمی نظام کے تحت پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔ برٹش کونسل کی کنٹری ڈائیریکٹر نے حکومت پنجاب کے ساتھ تعلیمی میدان میں تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں امتحانی نظام اور پیپر ایویلیو ایشن سٹم میں مزید بہتری کے لئے بھی بات کی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں