14اکتو بر کادن پی ٹی آئی کی فتح کا سورج لے کر طلوح ہو گا، غلام محی الدین دیوان

تحریک انصاف کے این اے 124 کے امیدوار کا بیرون شیرانوالہ، لاری اڈہ ،داتا نگر آمد ، شاد باغ ، گڑھی شاہو، گوالمنڈی میں انتخابی جلسوں سے خطاب دفاتر کا افتتاح کیا

جمعرات 11 اکتوبر 2018 23:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے این اے 124 کے امیدوار غلام محی الدین دیوان کی بیرون شیرانوالہ، لاری اڈہ ،داتا نگر آمد ، شاد باغ ، گڑھی شاہو، گوالمنڈی میں انتخابی جلسوں سے خطاب ، دفاتر کا افتتاح کیا۔ غلام محی الدین دیوان نے جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 14اکتو بر کادن پی ٹی آئی کی فتح کا سورج لے کر طلوح ہو گا، حلقہ این ای124کی عوام باشعور ہے پی ٹی آئی کو ووٹ ڈالیں گے ہر پولنگ سٹیشن سے بلا جیتے گا، (ن) لیگ کے امپورٹ شدہ امیدوار خاقان عباسی کو این اے 124میں بڑے مارجن سے شکست دیں گے، خاقان عباسی کو مری اور اسلام آباد کی عوام کی طرح لاہورکی لوگ بھی مسترد کریں گے ، حلقے کی عوام چلے ہوئے کارتوسوں سے تنگ آچکی ہے، حمزہ شہباز نے حلقے کو لاوارث چھوڑے رکھا، تحریک انصاف لٹیروں سے لوٹی ہوئی دولت واپس لائے گی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ منتخب ہونے کے بعد علاقے کی ترقی اور سہولیات کی فراہمی کیلئے پہلے سے بڑھ کر کام کریںگے۔ یہاں سے سابق ایم این اے حمزہ شہبازکے عوامی خدمت کے جھوٹے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے غلام محی الدین دیوان نے کہا کہ حلقے کے عوام کی حالت زار یہ بتاتی ہے کہ گزشتہ حکومتی نمائندوں نے اپنی جائیدادیں بنانے ، لوٹ مار اور کمیشن کھانے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا۔

بعدازں غلام محی الدین دیوان سے رہاشگاہ شاہ جمال پر مسلم لیگ (ق) کی سابقہ ایم پی اے شہزاد الہی نے ملاقات کی اور این اے 124 کے ضمنی الیکشن میں غلام محی الدین دیوان کی بھرپور سپورٹ کا اعلان کیا۔ یوسی 26 سے نون لیگ کی لیڈی کونسلر عیشاء کی ملاقات، پی ٹی آئی میں شمولیت اور ضمنی الیکشن میں بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں