کائنات ، معاشرہ سر،لے اور تال کا نام ہے اس تر تیب میں خلل سے بگاڑ پیدا ہوتا ہے، رقص انسانیت سے محبت کا پیغام دیتا ہے، زرین سلیمان پنا

جمعرات 11 اکتوبر 2018 23:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2018ء) کائنات ، معاشرہ سر،لے اور تال کا نام ہے اس تر تیب میں خلل سے بگاڑ پیدا ہوتا ہے، رقص انسانیت سے محبت کا پیغام دیتا ہے،نئی نسل کے فنکاروں کے لئے کتھک ڈانس سے واقفیت حاصل کرنا کامیابی کی علامت ہے ،ان خیالات کا اظہار صدارتی تمغہ حسن کارکردگی حاصل کرنے والی معروف کلاسیکل ڈانسر کوریو گرافر اور سوشل ورکر زرین سلیمان پنا نے الحمراء میں منعقد ہونے والی ہفتہ وار نشست گوشئہ گیان میں خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر معروف فلم ڈائریکٹر حسن عسکری،میجر خالد نصر ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آفتاب احمد انصاری اورکوارڈی نیٹر نیاز حسین لکھویرا نے بھی خطاب کیا ،زرین سلیمان پنا نے کہا کہ انہیں سب سے زیادہ خوشی خدمت خلق سے حاصل ہوتی وہ گزشتہ 20برسوں سے کینسرکے مریضوں کے لئے جو خدمات سرانجام دے رہی ہیں اس سے ا نہیںحقیقی خوشی نصیب ہوتی ہے حسن عسکری نے خیالا ت کا اظہارکرتے ہوئے کہا زرین سلیمان پناکا خاندان جس میں ان کے خاوند معروف ڈائریکٹر ایس سلیمان صبیحہ خانم،سنتوش کمار،نیئر سلطانہ اور درپن کوفلمی دنیامیں جو بین الاقومی شہرت حاصل ہوئی وہ بہت کم لوگوں کو نصیب ہوتی ہے، اس موقع پر حسن عسکری اور زرین سلیمان پناہ نے سابق ایگزیکٹوڈائریکٹر کیپٹن(ر)عطاء محمد خان کی ان بے شمار خدمات کوسراہا جو انھوں ادب وثقافت کی ترقی اور الحمراء کے ملازمین کی فلاح کے لئے سرانجام دیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ان کے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں