وزیر اعلیٰ شکایات سیل کی کارکردگی قابل تعریف ہے ،

اضلاع کی سطح پر قیام کیلئے قیادت سے بات کرونگی‘ مسرت چیمہ رکن اسمبلی کی ڈائریکٹر پٹیشن شاہد قاد ر سے ملاقات ،سیل کے کام کرنے کے طریق کار بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی

جمعہ 12 اکتوبر 2018 16:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2018ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ نے ڈائریکٹر پٹیشن وزیر اعلیٰ شکایات سیل شاہد قاد ر سے 5کلب روڈ پر ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔اس موقع پر انہیں شکایات سیل کے کام کرنے کے طریق کار اور رجوع کرنے والے سائلین کی شرح کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ ڈائریکٹر پٹیشن شاہد قادر نے بتایا کہ مختلف سرکاری محکموں کے حوالے سے شکایات لے کر آنے والے سائلین کے مسائل کے حل کیلئے نہ صرف فوری اقدامات کئے جاتے ہیں بلکہ شکایت کے حل ہونے تک اس کی مکمل مانیٹرنگ اور پیروی کی جاتی ہے ۔

ہم شکر گزار ہے کہ پولیس سمیت تمام محکموں کے اعلیٰ افسران رابطے پر فی الفور مثبت رد عمل ظاہر کرتے ہیں جس سے سائلین کے مسائل جلد سے جلد حل کرنے میں مدد ملتی ہے ۔

(جاری ہے)

مسرت جمشید چیمہ نے وزیر اعلیٰ شکایات سیل کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی واضح ہدایات ہیں کہ ہم نے معاشرے کے کمزور طبقات کو طاقتور لوگوں سے تحفظ دینا ہے اور یہ وزیر اعلیٰ شکایات سیل اس میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ قیادت سے بات کروں گی کہ اس طرز کے شکایات سیل کا دائرہ کار اضلاع کی سطح تک پھیلایا جائے تاکہ دور دراز سے آنے والے لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو سکیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں