سیاستدانوں کی انانے ریاستی اداروں کوفناکردیا : جمیل گوندل

تھر میں معصوم بچوں کی بھوک سے اموات پرحکمران طبقہ شرم سے ڈوب مرے،زرپرست قیادت نے ہمارے خوددار قائداعظم ؒ کے پاکستان کومقروض کردیا، صدر ہیومن رائٹس موومنٹ نیویارک

جمعہ 12 اکتوبر 2018 19:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2018ء) ہیومن رائٹس موومنٹ نیویارک کے صدر محمدجمیل گوندل نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کی'' انا''نے ریاستی اداروں کو''فنا''کردیا۔تھر میں معصوم بچوں کی بھوک سے اموات پرحکمران طبقہ شرم سے ڈوب مرے۔زرپرست قیادت نے ہمارے خوددار قائداعظم ؒ کے پاکستان کومقروض کردیا۔ ہمارے زیادہ ترسیاستدان آپس میں سرجوڑنانہیں ایک دوسرے کاسرپھوڑناپسندکرتے ہیں۔

ہماری سیاسی قیادت کبھی کسی ایک بات پرمتفق نہیں ہوسکتی،یہ خودایک دوسرے کی دشمنی میںآمروں کودعوت دیتے اوربعدمیں انہیں کوستے ہیں۔کسی سیاسی جماعت کی ترجیحات میں عوام کے بنیادی حقوق اوران کی انسانی ضروریات کواہمیت نہیں دی جاتی ۔اس وقت عوام کو پینے کے صاف پانی ،صحت کی جدیدسہولیات،فوری انصاف،روزگار اورتعلیم کی فراہمی پرفوکس کیا جائے۔

(جاری ہے)

ہمارے ہاں ماضی کی حکومت نے شاہراہوں کی تعمیر پرپیسہ پانی کی طرح بہایا جبکہ عام لوگ بھوک اوربیماریوں کے سبب مرتے رہے ،دوائوںکی طرح ہماری اجتماعی بداعمالیوں کے سبب دعائوںمیں بھی اثرنہیں رہا۔وہ ایک اجلا س سے خطاب کررہے تھے۔محمد جمیل گوندل نے مزید کہا کہ انتخابات کے دنوں میں گلیوں میں مارے مارے پھرنے اورووٹرزکی منت سماجت کرنیوالے نمائندوں نے کامیابی کے بعد عوام کوتنہاچھوڑدیا۔

نام نہادترقیاتی منصوبوں کی تعمیر اورتکمیل کے دوران کسی مرحلے پر مقامی افراد سے ان کی رائے تک نہیں لی جاتی اورنہ ان کے تحفظات سنے جاتے ہیں ،اگریہ جمہوریت ہے توپھرآمریت کی شکل وصورت کیا ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ خداراسیاسی قیادت ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کی بجائے خلوص نیت کے ساتھ ملک وقوم کیلئے ترجیحات متعین اورمتحدہوکراندرونی وبیرونی خطرات کامقابلہ کرے ۔ اگرسیاستدانوں اورمنتخب نمائندوںکے رویوں میں تبدیلی نہ آئی توعوام نام نہاد جمہوریت اورموروثی سیاست سے پوری طرح متنفرہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قومی وسائل میں سے عوام کوان کاحصہ بھیک کی طرح نہ دیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں