لاہور، پنجاب حکومت کا محکمہ بہبود آبادی کے تحت چلنے والے ویلفیئر سنٹرز پراجیکٹ کو بند کرنے کا فیصلہ

جمعہ 12 اکتوبر 2018 19:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2018ء) پنجاب حکومت نے محکمہ بہبود آبادی کے تحت چلنے والے ویلفیئر سنٹرز پراجیکٹ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

جس سے پراجیکٹ میں کام کرنے والے تین ہزار سے زائد کنٹریکٹ ملازمین کے مستقبل کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ جنہیں ملازمتوں سے فارغ کیے جانے کا امکان ہے، بتایا گیا ہے کہ مذکورہ پراجیکٹ سابقہ دور حکومت میں شروع کیے گئے تھے جس کی میعاد 31 دسمبر 2018ء کو پوری ہو رہی ہے۔ جس کے باعث پراجیکٹ ملازمین کو ملازمتوں سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں