لاہور ،محکمہ پولیس میں 22 جعلی سٹینو گرافروں کی بھرتی کے الزامات میں ملوث 6 پولیس اہلکار 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

جمعہ 12 اکتوبر 2018 19:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2018ء) لاہور کی احتساب عدالت نے محکمہ پولیس میں 22 جعلی سٹینو گرافروں کی بھرتی کے الزامات میں ملوث 6 پولیس اہلکاروں کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

نیب نے 6 پولیس اہلکار ملزمان کو گزشتہ روز گرفتار کیا تھا۔ جنہیں عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ نیب نے عدالت سے گرفتار ملزمان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کئے گئے ملزمان میں محمد ناصر، امداد حسین، آصف علی سمیت دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں