پیرامیڈیکس کے مسائل حل کئے جائیں گے،سیکرٹری ہیلتھ

جمعہ 12 اکتوبر 2018 20:12

لاہور۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) سیکرٹری ہیلتھ پنجاب ثاقب ظفر نے کہا کہ پیرامیڈیکل سٹاف صحت عامہ کی سہولتوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ پیرامیڈیکس کے مسائل حل کرنے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اپنے دفتر میں پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ سرکاری طبی مراکز کا استحکام وقت کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹروں کے ساتھ پیرامیڈیکل سٹاف کو بھی عوام کو بہتر سہولتوں کی فراہمی میں حکومت سے تعاون کرنا ہوگا۔ سیکرٹری ہیلتھ نے وفد کے مطالبات سنے اور ہمدردانہ غور کا وعدہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں