لاہور ہائیکورٹ ، قائمقام ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی تقرری کے خلاف درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب سے جواب طلب

جمعہ 12 اکتوبر 2018 20:13

لاہور۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے قائمقام ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ غلام فرید شیر کی تقرری کے خلاف درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔ جسٹس علی باقر نجفی نے سابق ڈایکٹر انٹی کرپشن گوجرانوالہ محمد ظفر کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ مجھے سیاسی بنیادوں پر ڈائریکٹر کے عہدہ سے ہٹا دیا گیا اور میری جگہ ڈپٹی سیکرٹری غلام فرید کو قائمقام ڈائریکٹر لگا دیا گیا ہے ۔

غلام فرید اس سے جونیئر اور گریڈ 18کے افسر ہیں ،قائمقام ڈائریکٹرکا صرف محدود عرصہ کے لیے تقرر کیا جا سکتا ہے ۔ لیکن غلام فرید شیر 18اکتوبر2017ء سے قائمقام ڈائریکٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں ۔لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ غلام فرید کی تقرری کالعدم قرار دی جائے اور مجھے دوبارا ڈائریکٹر لگانے کا حکم دیا جائے ۔ جس پر فاضل عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں