والڈ سٹی اتھارٹی کے زیر اہتما م تعلیمی اداروںکے لیئے فری گائیڈڈ ٹور کے نئے سیشن کا آغاز

جمعہ 12 اکتوبر 2018 20:14

لاہور۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے زیر اہتما م اسکولز ، کالجز اور یونیورسٹیز کے لیئے فری گائیڈڈ ٹور کے نئے سیشن کا آغاز کر دیاگیا۔ پہلے روز لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی کی طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔طالبات نے مغل آرکیٹیکٹ اور تنگ و تاریک گلیوں کی سیر کی۔

(جاری ہے)

اور والڈ سٹی اتھارٹی میں کنزرویشن کے کام شاہی حمام ، دینہ ناتھ کنواں اور مسجد وزیر خان میں ہونے والے کام کو سراہا۔

ٹورسٹ گائیڈ مس فرزانہ ملک کا کہنا تھاکہ طالبات کی اپنی ثقافت سے محبت بہت خوشی کی بات ہے۔ترجمان تانیہ قریشی کا کہنا تھا کہ والڈ سٹی اتھارٹی ہر سال کی طرح اس سال بھی طلباء و طالبات کے لئیے فری گائیڈڈ ٹور کا انعقادکر رہی ہے۔اس سیشن کا انعقاد خاص طور پر طلباء و طالبات اور نوجوان نسل کے لیئے کیا گیا ہے تا کہ وہ اپنی ثقافت سے روشناس رہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں