کھلے دودھ کے ساتھ ساتھ ڈبے والے دودھ پر بھی کڑی نظر،ڈبہ دودھ کی انڈسٹری کو چیک کرنے کا حکم جاری

اے ڈی جی آپریشنز کو صوبہ بھر میں ڈبے کا دودھ بنانے والی فیکٹریوں کے تفصیلی معائنے کا حکم، ڈبہ دودھ کمپنیوں کے پروڈکشن ایریاز، خرید و فروخت اورسٹاک کے ریکارڈ کو مکمل چیک کرنے کی ہدایت

جمعہ 12 اکتوبر 2018 21:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2018ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان سے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آپریشنز نے ملاقات کی۔ڈی جی فوڈ تھارٹی نے ڈبہ بند دودھ کی انڈسٹری کو تفصیلی چیک کرنے کا حکم جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ تھارٹی نے صوبہ بھر میں کھلے دودھ کے ساتھ ساتھ ڈبے والے دودھ پر بھی کڑی نظر رکھنے کیلئے ڈبہ بند دودھ بنانے والی فیکٹریوں کے تفصیلی معائنے کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آپریشنز رافیعہ حیدر سے ملاقات میں تفصیلی ہدایات جاری کر تے ہو ئے کہا کہ صوبہ بھر میں ڈبے کا دودھ بنانے والی کمپنیوں کے پروڈکشن ایریاز کی تفصیلی چیکنگ کی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ فیکٹریوں میںدودھ کی خریدو فروخت اور سٹاک کے ریکارڈ کو مکمل چیک کیا جائے جبکہ ریکارڈ مکمل نہ ہونے پر سخت ایکشن لیا جائے۔

(جاری ہے)

دودھ بنانے والی کمپنیوںکے پروڈکشن ایریا زمیں کسی قسم کی کوتاہی سامنے آنے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ ڈبے کے دودھ والے تمام برانڈزکاسالانہ شیڈول کے مطابق لیبارٹری تجزیہ بھی کروایا جائے۔لیبارٹری تجزیے کے نتائج آتے ہی پاس اور فیل برانڈز کے نام مفاد عامہ میں شائع کیے جائیں۔ڈائریکڑجنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نے انہوں نے واضح کیا کہ صوبہ بھر میں صحت دشمن عناصر کے خلاف سخت سے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔مارکیٹ میں آنے والے کھلے دودھ کے ساتھ ساتھ ڈبے والے دودھ پر بھی کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں