رائیونڈ میں عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ یکم نومبر سے شروع ہو گا ،

انتظامات کے حوالے سے اجلاس اجتماع گاہ کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے کلوز سرکٹ کیمروں کی تنصیب کا کام رواں ہفتے شروع کیا جائیگا

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 13:32

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2018ء) عالمی تبلیغی اجتماع کے انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اجتماع کی سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں تبلیغی اکابرین سمیت سرکاری افسران نے شرکت کی ۔اس موقع پر شرکاء اجتماع کو تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجتما ع کا پہلا مرحلہ یکم نومبر کو شروع ہوکر4نومبر اتوار کو اختتام پذیر ہوگا ،پہلے مرحلہ میں لاہور ،پشاور ،ملتان ،کوئٹہ کے اضلاع شامل ہیں ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ اجتماع گاہ کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے کلوز سرکٹ کیمروں کی تنصیب کا کام رواں ہفتے شروع کیا جارہا ہے ،اجتما ع گاہ کے داخلی و خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب کئے جائیں گے ،پولیس کی اضافی نفری تعینات ہو گی اور سفید کپڑوں میں پولیس اہلکار گشت کریں گے ۔

(جاری ہے)

اجتماع گاہ کے قریب بازار قائم کرنے پر پابندی عائد ہو گی سرکاری سطح پرشرکاء اجتماع کی بھرپور حفاظت کیلئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیساتھ ساتھ تبلیغی لٹھ بردار کارکنان بھی سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ روایتی طور پر حفاظ اکرام کی جماعتیں اجتماع گاہ کی حفاظت کیلئے قرآن پاک کی تلاوت میں مصروف رہیں گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں