وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 14:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری سے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ حکومتی وزراء کی بیوروکریسی کے معاملات میں مداخلت ناقابل قبول ہے،بیوروکریسی کسی فرد کے نہیں ملک و ریاست کے وفادار ہیں،وزیر اعظم نے تمام وزراء کوبیوروکریسی کے کام میں مداخلت نہ کرنے کا حکم دیا لیکن وزیر اطلاعات فواد چوہدری سیاسی مداخلت کررہے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا جو کام نہیں کرے گا وہ گھر جائے گا،حکومتی وزراء اپنے پارٹی لیڈر اور وزیر اعظم کے احکامات کو نظر انداز کررہے ہیں،بیوروکریٹس کو دبا میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے،اداروں کو سیاست سے پاک کرنے کے دعوے دھرے رہے گئے ہیں،بیوروکریسی کا کسی بھی ملک کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

لہذا یہ ایوان چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ فواد چوہدری کے بیان کا از خودنوٹس لیا جائے ،بیوروکریسی کے ساتھ حکومتی وزرا کے غیر سنجیدہ رویے کا نوٹس لیا جائے،حکومتی وزیر نے بیوروکریسی پر اپنا اثر رسوخ قائم کرنے کی کوشش کی ہے،وزیر اعظم فواد چوہدری سے فوری استعفیٰ لیں ،حکومت اور بیوروکریسی میں اختلافات پیدا کرنے والا شخص حکومتی ترجمان نہیں رہ سکتا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں