ایل ڈی اے کا تعمیراتی قواعد کی خلاف ورزی کر کے بنائی جانیوالی عمارتوں کیخلاف آپریشن

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 14:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2018ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹائون پلاننگ ونگ کے عملے نے سبزہ زار سکیم میں تعمیراتی قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بنائی جانے والی عمارتوں کے خلاف آپریشن کیا اور ایک سکول اور کمرشل ہال کو مسمار کردیا ۔

(جاری ہے)

دونوں عمارتیں نقشے کی خلاف ورزی اور کمرشلائزیشن پالیسی کے برعکس تعمیر کی جا رہی تھیں۔ اس دوران ایک غیر قانونی شادی ہال کا بکنگ آفس بھی مسمار کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں