وائلڈلائف پارکوں میں جانوروں کیلئے خوراک سپلائی کرنیوالے ٹھیکیداروں کو ادائیگیوں کا مسئلہ حل نہ ہو سکا

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 14:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2018ء) لاہورچڑیاگھرسمیت پنجاب کے وائلڈلائف پارکوں میں موجود جانوروں کیلئے خوراک سپلائی کرنے والے ٹھیکیداروں کو ادائیگیوں کا مسئلہ حل نہ ہو سکا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کے ڈائریکٹرجنرل کی آسامی خالی ہونے کی وجہ سے خوراک کی سپلائی کرنے والے ٹھیکیداروں کوادائیگیاں نہیں ہو سکیں ۔

ذرائع کے مطابق محکمے کے پاس ادائیگیوں کے لئے فنڈزموجود ہیں لیکن یہ فنڈزڈی جی کے دستخطوں سے ہی جاری ہوسکتے ہیں ۔ٹھیکیداروںکو گزشتہ چارماہ سے ادائیگیاں نہیں ہوسکیں جس کی وجہ سے انہوں نی15 اکتوبرتک کی ڈیڈلائن دے رکھی ہے ۔ صرف لاہورچڑیا گھرمیں جانوروں اورپرندوں کی خوراک اور راشن کا روزانہ کا خرچہ تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں