ْای چلاننگ سسٹم، پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے شہر بھر میں سٹاپ لائنز کوواضح کرنا شروع کردیا

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 18:05

ْای چلاننگ سسٹم، پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے شہر بھر میں سٹاپ لائنز کوواضح کرنا شروع کردیا
لاہور۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2018ء) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے اپنی مدد آپ کے تحت شہر کی مختلف شاہراہوں پر غیر واضح سٹاپ لائنز کو بہتر بنانے کا کام شروع کر دیا ،اتھارٹی نے لاہورہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی کے حکم پر شہر میںای چالان کا آغاز کیا اور اس ضمن میں شہریوں کی آگاہی کیلئے مہم بھی جاری ہے۔ اسی ضمن میں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے شہر کی بڑی شاہراہوں پر 50سے زائد سٹاپ لائنوں کوواضح کردیا ہے۔

اتھارٹی کے سٹاف نے گزشتہ رات معروف شاہراہوں اور چوکوں میں سٹاپ لائنوں کوبہتر بنایا۔

(جاری ہے)

گزشتہ رات برکت مارکیٹ، ایکسپو سینٹر، نیو کیمپس، ایوب چوک، جوڈیشل کالونی ٹھوکر، نقشہ سٹاپ، بھیکے وال موڑ، ڈاکٹرز ہسپتال اور گلزار انڈرپاس پر کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق ان شاہراہوں پر سٹاپ لائنوں کو واضح کرنے سے عوام کو ٹریفک قوانین کی پاسداری میں مدد ملے گی ۔ شہریوں کوسرخ اشارے پر سٹاپ لائن سے پیچھے رکنا ہو گا تاکہ قانون کی پاسداری ہو۔ خلاف ورزی کی صورت میں کیمروں کی مدد سے ای چلان جاری ہو گا جو انہیں گھر پر موصول ہو گا۔ ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے بتایا کہ ایک ہفتے میں شہر کی تمام شاہراہوں کی سٹاپ لائنوں کو واضح کردیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں