ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے افسران کے تبادلوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 18:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2018ء) ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے افسران کے تبادلوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ جس کے مطابق سی اے اے کے دو حوائنٹ ڈائریکٹر اور ایک ایڈیشنل ڈائریکٹر کو تبدیل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

سی ہیڈ کوارٹر میں تعینات علی جان آغا ایڈیشنل ڈائریکٹر کارگو کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ایس کیو این ایس تعینات کر دیا گیا،جعفر عباس جوائنٹ ڈائریکٹر اسٹیٹس موئن جودھاڑو ائرپورٹ کو ایڈیشنل ڈائریکٹر کمرشل اینڈ سٹیٹس تعینات کر دیا گیا،انور فاروقی جوائنٹ ڈائریکٹر کمرشل جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کو ایڈیشنل ڈائریکٹر کارگو تعینات کر دیا گیا جبکہ علی گل مہر ڈپٹی ڈائریکٹر موئن جودھاڑو کو اے پی ایم موئن جوداڑو کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

تمام افسران کو جوائننگ اور ریلیونگ رپورٹ شعبہ ایچ آر کی ٹیلنٹ مینجمنٹ برابچ کو جمع کروانے کی ہدایات جاری۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں