تحفظ ناموس رسالت ﷺ میں کسی بھی طرح کی ترمیم کی گئی تو حکومت مخالف بھرپور احتجاجی تحریک چلائیں گے،

رہنما پاکستان سنی تحریک ّّّّاعلیٰ عدلیہ کے فیصلے متعصبانہ اور جانبداری پر مبنی ہیںیہ تاثر ختم کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے ،سینٹ کی قائمہ کمیٹی میں توہین رسالت الیکٹرانک کرائمز ترمیمی بل میں غیر شرعی ترمیم و قانون قابل قبول نہیں ہوگا، پریس کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 20:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2018ء) پاکستان سنی تحریک کے رہنما ئوں نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت ﷺ میں کسی بھی طرح کی ترمیم کی گئی تو حکومت مخالف بھر پوراحتجاجی تحریک چلائیں گے۔آسیہ معلونہ کو غیر قانونی اور غیر شرعی طریقہ سے رہائی دی گئی تو بھر پور قانونی مذاہمت کریں گے ،اعلیٰ عدلیہ یہ تاثر ختم کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے کہ عدلیہ کے فیصلے متعصبانہ اور جانبداری پر مبنی ہیں۔

غیر ملکی ایجنڈا مسلط کرنے نہیں دیں گے ۔سینٹ کی قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی میں توہین رسالت الیکٹرانک کرائمز ترمیمی بل میں غیر شرعی ترمیم و قانون قابل قبول نہیں ہوگا۔وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کا ماضی اور اور ماضی کے دوست مشکوک اور اسلام و پاکستان دشمنی پر مبنی سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

حکومت کے پالیسی بیانات اور عملی اقدامات میں گہرے شکوک و شبہات موجود ہیں حکومت اپنی بد نیتی ختم کرے ۔

ان خیالات کا اظہا ر سنی تحریک کے مر کزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی ،صوبائی صدر پنجاب ڈاکٹر محمد شاہد حسین ،سیکرٹر ی جنرل پنجاب محمد زاہد حبیب قادری ،نگران ضلعی صدر مولانا شریف الدین قذافی و دیگر نے کہاکہ حکومت کی مبہم پالیساں ملک میں غیر یقینی صورت حال پیدا کر رہی ہیں ۔پاکستان اور ملک کے عوام پر کسی بھی غیر ملکی ایجنڈا کو مسلط کرنے نہیں دیں گے ۔

سینٹ میں تحفظ ناموس رسالت ﷺ قانون پر بحث میں دینی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے ،ایسے کسی قانون اور ترمیم کو برداشت نہیں کیا جائے گا جو کہ قرآن و سنت کی نفی کرتا ہو،وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی یقین دہانی اور سینٹ میں جاری مباحثہ مطابقت نہیں رکھتا ۔دینی جماعتوں کے تحفظا ت کو حکومت فوری دور کرے ۔پاکستان میں موجود آئین کی دفعہ 295سی کو کمزور کرنے غیر موثر بنانے کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے بل واسطہ یا بلا واسطہ تحفظ ناموس رسالت کو متاثر کرنے کی وکشش کی جا رہی ہے ۔

فلسطین ،اور بھارت کی بڑھتی ہوئی دہشت گردی ومسلمانوں کے خلاف جارحیت عالمی و امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔حکومت کلین اینڈ گرین آپریشن کی غیر مشروط حمایت کرتے ہیں مگر تمام کاراوئیاں غیر جانبدرانہ اور بلا تعصب ہونی چاہئے ۔زینب کے قاتل عمران کی پھانسی اعجلت کا مظہر لگ رہی ہے عام تاثر یہ ہے کہ عمران کی فوری پھانسی سے اصل ملزمان کو تحفظ دیا جا رہا ہے ۔

محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ٹیکس بڑھا کر مزدور اور غریب عوام پر مہنگائی کا بم گرایا ہے۔فوری طور پر تمام ٹیکس واپس لئے جائیں ۔حکومت پنجاب کی جانب سے پنجاب بھر میں جاری قلین اینڈ گرین آپریشن قابل تحسین ہے ۔تمام کاروائیاں بلاتعصب اور غیر سیاسی ہونی چاہئے۔تمام سرکاری زمینوں پر قبضے ختم کروائے جائیں ،ایسی سرکاری آراضی کہ جس پر غیر قانونی طریقہ سے مساجد و مدارس تعمیر کئے گئے ہیں ان کو بھی فوری ختم کیا جائے ۔

محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہاکہ نیب کو مزید با اختیار بنایا جائے ۔ایسی تمام دینی جماعتوں اور شخصیات کے خلاف بھی نیب تحقیقات کرے جنہوں نے دین کے نام پر کرپشن کی یا سابق حکومتوں سے دین کے نام پر مرعات لیں سرکاری زمینوں پر قبضے کئے ۔ایسی تمام سرکاری زمینوں کی نیلامی کی جائے جو غیر قانونی طریقہ سے کسی بھی سیاسی و مذہبی شخصیات کو الاٹ کی گئیں ہوں۔مہنگائی کا جن حکومت قابو میں لائے تبدیلی کی بجائے مہنگائی لانا یہ حکومتی جماعت کا نعرہ نہیں تھا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں