ْ جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولانا ظہیر الدین بابر کی یاد میں تعزیتی کانفرنس (کل) ہوگی

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 20:06

لاہور۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2018ء) جمعیت علماء اسلام کے مرحوم راہنماء مولانا ظہیر الدین بابر کی یاد میں تعزیتی کانفرنس (کل) 14 اکتوبر بروز اتوار سہ پہر 3 بجے جامع مسجد شیرانوالہ گیٹ اندرون شہر لاہور میں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سرپرست اعلیٰ مولانا میاں محمد اجمل قادری کی زیر سرپرستی منعقد ہوگا جس سے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالرؤف فاروقی ، مولانا مفتی احمد علی ثانی،صاحبزادہ غازی الدین بابر، مولانا سید فہیم الحسن تھانوی، صاحبزادہ عمیر عبدالہادی، مولانا قدرت اللہ عارف، مولانا محمد نواز سندھواور دیگر علماء شرکت و خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں