صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور کی اقلیتی نمائندگان سے ملاقات

14اکتوبر کا دن پاکستان کی تاریخ میں نئی تاریخ رقم کرنے جا رہا ہے۔اعجاز عالم آگسٹین

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 20:06

لاہور۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹیننے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن کے حوالے سے 14اکتوبر کا دن پاکستان کی تاریخ میں نئے باب کا اضافہ کرنے جا رہا ہے، عوام کو چاہیئے کہ گھروں سے نکلیں اور انکو ووٹ دیں جو صحیح معنوں میں پاکستان کی خدمت کا عزم رکھتے ہیں نہ کہ ان شعبدہ بازوں کو جو محض کھوکھلے نعروں کا سہارا لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا وژن ہے کہ پاکستان کو ایک ایسی اسلامی اور فلاحی ریاست بنایا جائے کہ برداشت ،بھائی چارے،مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار آج صوبائی وزیر نے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے اقلیتی نمائندگان سے ایک ملاقات کے دوران کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ 14اکتوبر کو ضمنی الیکشن کی شکل میں ایک نیا میدان لگنے جا رہا ہے ،جس میں ملک بھر سے تما م جماعتوں کے نمائندگان حصہ لیں گے اور عوام کو پھر ایک مرتبہ ایسے لوگوں کے منتخب کرنا ہوگا جو پاکستان کے خیر خواہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے 35حلقوں میں ضمنی الیکشن کا انعقاد منفرد اہمیت کا حامل ہوگا اور انہیں امید ہے کہ پی ٹی آئی کی جماعت پھر سے عوام کی اکثریت کے اعتماد کے باعث واضح فرق سے جیت کی حقدار ٹھہرے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں