پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے مزید53عطائیوں کے کاروبار سربمہر کر دیئے

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 20:43

لاہور۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2018ء) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے گزشتہ روزلاہور سمیت مختلف شہروں میںمزید 53عطائیوں کے کاروبار سربمہر کر دیئے،کمیشن کی ٹیموں نے متعلقہ اضلاع کی مقامی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے مل کر212علاجگاہوں پر چھاپے مارے ، اعدادو شمار کے مطابق ان میں سے 62عطائیت کے اڈوں پر کاروبارتبدیل کردیے گئے ہیں،بندکیے گئے اڈوں میں شیخوپورہ میں12،گجرانوالہ11،فیصل آباد اور سرگودھا ہر ایک میں 6،بہاولپور اور ملتان ہر ایک میںپانچ بھی شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں