سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر بلال احمد بٹ نے صاف سرسبز پنجاب مہم کے تحت اوپن ایئر تھیٹر باغ جناح میں پودا لگایا

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 21:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2018ء) سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر بلال احمد بٹ نے صاف سرسبز پنجاب مہم کے تحت اوپن ایئر تھیٹر باغ جناح میں پودا لگایا۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری کلچر اختر عباس، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل ثمن رائے اور ڈائریکٹر آپریشن محمد ابرار عالم بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بلال احمد بٹ نے بتایاکہ یہ مہم پنجاب کی تمام ڈویژنل آرٹس کونسلز میں بھی شروع کردی گئی ہے - ان کا کہنا تھاکہ پنجاب آرٹس کونسلز وزیراعظم کی گرین اینڈ کلین مہم میں بھر پور حصہ لیں گی - انہو ںنے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صاف ستھرا پنجاب ہی بہتر مستقبل کی نوید ہے -پنجاب بھر کی آرٹس کونسلز اس سے پہلے بھی سرسبز پنجاب کیلئے اپنا حصہ ڈال رہی ہے -

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں