الکرم انڈسٹریز کی جا نب سے خواتین کے ملبوسات کیلئے لاہورمیں سٹور کا آغاز

اتوار 14 اکتوبر 2018 12:00

لاہور۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2018ء) الکرم انڈسٹریز نے ہر عمر سے تعلق رکھنے والی خواتین کے دیدہ زیب، منفرد اور ہر سائز کے ملبوسات کیلئے پاکستان میں42واں سٹور ہے الکرم انڈسٹریز کے ذرائع کے مطابق یہ لاہور میں شروع کیا جانیوالا 5واں’’اے کے‘‘سٹوڈیو ہے، الکرم کے قائم کردہ اس سٹور میں ہر عمر کی خواتین کیلئے ملبوسات دستیاب ہونگے جس میں عصر حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے فیشن کا خیال رکھا گیا ہے اور اس پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے، ترجمان کے مطابق الکرم انڈسٹریز کے پاس ہر قسم کے فیشن برانڈ موجود ہیں جو ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے صارف کی پہنچ میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں