عالمی سطح پر کھپت بڑھنے سے ستمبر میں پاکستانی سیمنٹ کی برآمدات میں 18.9فیصد اضافہ

اتوار 14 اکتوبر 2018 13:40

لاہور۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2018ء) بین الاقوامی سطح پر کھپت بڑھنے کے پیش نظر ستمبر 2018کے دوران پاکستان سے سیمنٹ کی برآمدات 18.9فیصد بڑھ گئی ہیں جو ستمبر 2017 کے دوران 0.715ملین ٹن کے مقابلے میں0.401ٹن تھی۔ سیمنٹ انڈسٹری سے حاصل ہونیوالے ڈیٹا کے مطابق نارتھ میں برآمدات گزشتہ ماہ 0.294ملین ٹن ریکارڈ کی گئی جو4.69فیصد کم رہی جو ستمبر 2017 میں 0.308ملین ٹن تھی۔

سائوتھ کی سیمنٹ ایکسورٹس ستمبر2018 میں 0.421ملین ٹن رہی جس میں 350.92فیصد اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ سال ستمبر میں اس کی پیداوار 0.093ملین ٹن رہی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سیمنٹ انڈسٹری رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں اعتدال پر رہی لیکن2018کی پہلی سہ ماہی میں اضافہ 2018میں انڈسٹری میں پیداواری استعداد کے برابر نہیں رہی۔

(جاری ہے)

پہلی سہ ماہی میں اس کی کھپت میں 79.75فیصد رہی جبکہ گزشتہ تین سال کے دوران اس کی کھپت87فیصد تھی۔

ملک کے شمال میں زیادہ ملز ہونے کی وجہ سے اس کی سیمنٹ کی پیداواری استعداد زیادہ ہے جس کی وجہ سے ملیں پہلی سہ ماہی میں دبائو کا شکار رہیں۔ان ملز نے اس دورانیہ کے دوران7.151ملین ٹن سیمنٹ ارسال کیا جو کہ گزشتہ سال کے اسی دورانیہ میں7.523ٹن ارسال کی گئی جو اس کے مقابلے میں4.94فیصد کم ہے۔اسی طرح نارتھ کی برآمدات میں بھی21.58فیصد کمی کے ساتھ0.747ملین ٹن رہی جو مالی سال2017-18کی پہلی سہ ماہی کے دوران 0.953 رہی۔سائوتھ ریجن کی برآمدات میں 212.3فیصد اضافہ ہواجو1.044ملین ٹن رہی جو جولائی سے ستمبر2017کے دوران0.334 رہی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں