پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تین روزہ عالمی نمائش17اکتوبر سے شروع ہو گی

اتوار 14 اکتوبر 2018 13:40

لاہور۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2018ء) پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تین روزہ عالمی نمائش17اکتوبر سے شروع ہو گی ،ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل میاں ریاض احمد نمائش کا افتتاح کریں گے جبکہ وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل عبد الرزاق دائود 18اکتوبر کو ایوارڈ تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین اعجاز الرحمن نے بتایا کہنمائش میں شرکت کیلئے غیر ملکی خریداروں اورمندوبین کی پاکستان آمد کا سلسلہ آج (پیر ) سے شروع ہو جائے گا ، امریکہ ، برطانیہ،جرمنی ، آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک سے آنے والے غیر ملکیوں کی بھرپور مہمان نوازی کی جائے گی، نمائش میں 70مقامی مینو فیکچررز کی جانب سے کارپٹ مصنوعات کے 70سٹالز لگائے جائیں گے ، نمائش میں غیر ملکیوں کے علاوہ پاکستانی شہریوں کی کثیر تعداد بھی شرکت کرے گی ،انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جونمائش میں شرکت کرنے والے غیر ملکی خریداروں اور مندوبین سے مستقبل میں مضبوط روابط کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کو یقینی بنائیں گی۔

(جاری ہے)

اعجاز الرحمن نے کہا کہ تین روزہ عالمی نمائش شدید مشکلات سے دوچار کارپٹ انڈسٹری کیلئے ہوا کا تازہ جھونکا اور اس کیلئے تقویت کا باعث بنے گی جس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں