ہم بولتے کم اور کام زیادہ کرتے ہیں‘وزیرا علیٰ پنجاب

موجودہ مشکل وقت عارضی ہے، قوم کی حمایت سے چیلنجز پر قابو پائیں گے‘عثمان بزدار

اتوار 14 اکتوبر 2018 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2018ء) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہاکہ ہم بولتے کم اور کام زیادہ کرتے ہیں،وزیراعظم عمران خان قوم سے کیے وعدے پورے کریں گے، موجودہ مشکل وقت عارضی ہے، قوم کی حمایت سے چیلنجز پر قابو پائیں گے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاکہ سابق ادوار میں غلط پالیسیاں بناکر معیشت کا بیڑا غرق کیا گیا، ملک و قوم کے ساتھ گھنانا کھیل کھیلاگیا، مصنوعی اعدادو شمار کے ذریعے عوام سے حقائق چھپائے گئے، آج خراب صورتحال کی ذمہ دار سابق حکومت ہے۔

عثمان بزدار نے کہاکہ حکومت معیشت کو درست سمت پر لانے کے لیے ملکی مفاد میں ہر فیصلہ کررہی ہے، ہمارے دور میں کرپشن اور کرپٹ عناصر کی کوئی گنجائش نہیں، کرپشن نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کیا ہے، کرپٹ لوگوں سے کرپشن کا پیسہ واپس لیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں