سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے عوام کیلئے لاہور میں پبلک سیکرٹریٹ قائم کردیا

اتوار 14 اکتوبر 2018 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2018ء) سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے عوام کیلئے لاہور میں پبلک سیکرٹریٹ قائم کردیا۔ عوام کیلئے لاہور میں قائم کئے جانے والے پبلک سیکرٹریٹ میں سینئر وزیر عبدالعلیم خان ہفتہ وار لوگوں کے مسائل سنیں گے اورحلقے کا دورہ بھی کریں گے ۔ پیر سے ہفتے تک 10بجے سے 4بجے تک تحریری درخواستیں وصول کیا جائیں گی ۔

(جاری ہے)

سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے پی پی158کے عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہر محکمے کو کام کرنا ہوگا ، ایک ہفتے بعد پوچھ گچھ ہو گی،ناجائز کام نہیں ہوگا ، جائز رکنے نہیں دینگے۔ا نہوںنے کہاکہ عوام سے بھی اپیل ہے کہ وہ صرف درست شکایات سامنے لائیں ۔رشوت لینے والے کسی افسر کیلئے کوئی گنجائش نہیں ہو گی۔ عبدالعلیم خان نے کہاکہ کہیں بھی کسی بھی کچی آبادی کو نہیں چھیڑا جائے گا۔ماضی میں بھی کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دلائے ، اب پھر ملیں گے۔ انہوںنے کہاکہ سرکاری زمین پر پلازے نہیں بچیں گے ،بلا تفریق کاروائی ہو گی سرکاری افسران عوام سے عزت اور محبت سے پیش آئیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں