ضمنی انتخابات میں امیدواروں کی طرف سے پولنگ ایجنٹس کیلئے پر تکلف ناشتے کا اہتمام

اتوار 14 اکتوبر 2018 17:50

لاہور۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2018ء) ضمنی انتخابات میں امیدواروں کی طرف سے پولنگ ایجنٹس کی ذمہ داریاںنبھانے والوں کیلئے پر تکلف ناشتے کا اہتمام کیا گیا ۔امیدواروں کی طرف سے نہ صرف پولنگ ایجنٹس بلکہ انتخابی مہم میں سر گرم رہنے والے رہنمائوںاورمتحرک سپورٹرز کوبھی ناشتے کی دعوت دی گئی جن کی حلوہ پوری ، سری پائے ، نان چنے ،پراٹھے ،چائے او رلسی سے تواضع کی گئی ۔

(جاری ہے)

ناشتے کے بعدپولنگ ایجنٹس کو ووٹنگ کے عمل کے حوالے سے دی گئی تربیت بارے دوبارہ آگاہی دی گئی ۔علاوہ ازیں امیدواروں نے پولنگ کا آغاز ہونے سے قبل حلقے کے مقامی رہنمائوں اور متحرک کارکنوں سے مشاورت بھی کی اور ووٹروں کو گھروں سے نکالنے کی حکمت عملی زیر غور آئی۔امیدواروں کی جانب سے پولنگ اسٹیشنوں کے باہر بنائے گئے کیمپوں میں بیٹھنے والے رہنمائوں اور کارکنوں اور پولنگ اسٹیشنز کے موجود پولنگ ایجنٹس کے لئے دوپہر کے کھانے کا بھی انتظام کیا گیا جس میں بریانی، چکن روسٹ،شامی کباب اور کولڈرنکس شامل تھے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں