فلیٹیز انٹرنیشنل مین اینڈ ویمن سکواش ٹورنامنٹ، فرانس کی ملیسا ایلوس نے سعدیہ گل ،فرحان محبوب نے چی ہم وانگ کو ہرا دیا

اتوار 14 اکتوبر 2018 17:50

لاہور۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2018ء) پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام فلیٹیز انٹرنیشنل مین اینڈ ویمن سکواش ٹورنامنٹ 2018ء کے دوسرے دن دلچسپ میچز کھیلے گئے۔ خواتین کے مقابلے بھی شروع ہوئے۔ اس موقع پر پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر ندیم مختار، سیکرٹری شیراز سلیم، خزانچی طارق صدیق ملک، نائب صدر طارق فاروق رانا، چیف ریفری طاہر خانزادہ، پاکستان سکواش فیڈریشن کے خزانچی محمد وقاص اور تماشائیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

آج بروز پیر مردوں کے کوارٹرفائنلز ہوں گے۔ خواتین کے مقابلوں کے پہلے میچ میں فرانس کی ملیسا ایلوس نے پاکستان کی سعدیہ گل کو 11/1, 11/4, 11/7 سے 11 منٹ میں ہرا دیا۔ دوسرے میچ میں مصر کی مینا نصیر انے پاکستان کی فہمینہ عاصم کو 11/4, 11/3, 11/0 سے 18 منٹ میں ہرا دیا۔

(جاری ہے)

تیسرے میچ میں مصر کی فرح مومن نے پاکستان کی زویا خالد کو 11/3, 11/4, 7/11, 1/1 سے 19 منٹ میں ہرا دیا۔

چوتھے میچ میں پاکستان کی رفعت خان نے اپنی ہم وطن نور الہٰدی کو 11/4, 11/9, 11/8 سے 16 منٹ میں ہرا دیا۔ مردوں کے پہلے مقابلے میں پاکستان کے فرحان محبوب نے ہانگ کانگ کے چی ہم وانگ کو 11/6, 14/16, 11/5, 4/11, 11/9 سے 53 منٹ میں ہرا دیا۔ دوسرے میچ میں ملائیشیا کے ایون یون نے ہانگ کانگ کے تیز منگ ہانگ کو 11/3, 11/6, 11/9 سے 25 منٹ میں ہرا دیا۔ تیسرے میچ میں فرانس کے اگسٹا ڈیسورٹ نے پاکستان کے عماد فرید کو 9/11, 12/10, 11/4, 11/4 سے 48 منٹ میں ہرا دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں