جمہور یت نہیں کر پٹ ما فیا خطرے میں ہے‘ڈاکٹر شاہد صدیق

آئی ایم ایف کے پاس جانے کی وجہ (ن)لیگ اور پیپلز پارٹی کی ماضی کی حکومتیں ہیں ملک اس وقت بالکل درست سمت میں جا رہا ہے، کوئی پریشانی کی بات نہیں‘ رہنماتحریک انصاف

اتوار 14 اکتوبر 2018 18:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2018ء) تحریک انصاف کے بانی رکن مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ جمہور یت نہیں کر پٹ ما فیا خطرے میں ہے عمران خان ملک کرپشن اور کرپٹ حکمرانوں کے خاتمے کے ساتھ عوام صاف ستھرا ماحول بھی دینا چاہتے ہیں، کلین اینڈ گرین مہم کے سلسلے میں ہمیں اپنا فرض سمجھ کر صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ اپنے علاقوں میں بڑی تعداد میں درخت لگانے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کااظہارانہو ں نے پار ٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیاانہو ں نے مزید کہاکہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کی وجہ (ن)لیگ اور پیپلز پارٹی کی ماضی کی حکومتیں ہیں، ملک اس وقت بالکل درست سمت میں جا رہا ہے، کوئی پریشانی کی بات نہیں،عمران خان کی قیادت میں ملک کو خوشحال اور فلاحی ریاست بنائیں گے، انہو ں نے مزید کہاکہ ملک کے اندر احتساب کا عمل جاری رہے گا اور اس سے جمہوریت اور قانون کی عملداری کو کوئی خطرہ نہیں ہے، عمران خان کی قیادت میں ملک کو فلاحی اور خوشحال ریاست بنائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں