وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا دیہی خواتین کے حقوق کے تحفظ کے عالمی دن کی موقع پر پیغام

اتوار 14 اکتوبر 2018 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دیہی خواتین کے حقوق کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کی دیہی خواتین نہایت محنتی اور جفاکش ہیں۔ دیہی معیشت کی ترقی میں خواتین کا کردار قابل ستائش ہے۔ دیہی خواتین زرعی معیشت میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کرتی ہیں۔

پاکستان کی دیہی خواتین خانہ داری کے ساتھ زندگی کے ہر شعبہ میں مردوں کا ہاتھ بٹاتی ہیں۔

(جاری ہے)

زرعی شعبہ کی پائیدار ترقی میں خواتین کاکردار نظراندازنہیں کیاجاسکتا۔ دیہی خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے مزید اقدامات کریں گے۔ نئے پاکستان میں دیہی خواتین کو ان کے حقوق دیں گے۔ دیہات میں بسنے والی خواتین قانونی، معاشی و معاشرتی سہولتوں سے محروم نہیں رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دیہی خواتین کی حالت زار میں بہتری کے لئے اقدامات ہماری ذمہ داری ہے اور اس مقصدکیلئے غیر سرکاری تنظیموں کا کردار بھی نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ دیہی خواتین کو ان کے حقوق کی فراہمی کیلئے موثر اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں