چیف جسٹس نے خواجہ سرائوں کے مکان پر قبضے کیخلاف درخواست پر ڈی آئی جی لیگل سے رپورٹ طلب کر لی

اتوار 14 اکتوبر 2018 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2018ء) چیف جسٹس پاکستان نے عارف والا میں خواجہ سرائوں کے مکان پر قبضے کے خلاف درخاست پر ڈی آئی جی لیگل عبدالرب سے رپورٹ طلب کر لی۔چیف جسٹس پاکستان نے عارف والا سے آئے خواجہ سرائوں کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

خواجہ سرائوں نے سپریم کورٹ کے روبرو موقف اختیار کیا کہ عارف والا میں انکے گھر پر با اثر افراد نے قبضہ کر لیا ہے۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج ہے انکی ضمانتیں بھی خارج ہو چکی ہیں جبکہ ملزمان نے پولیس کے ساتھ ساز باز کر رکھی ہے۔ خواجہ سرائوں نے چیف کو بتایا کہ وہ گزشتہ روز بھی آئے تھے آپ سے ملنے نہیں دیا گیا۔ استدعا ہے کہ نوٹس لے کر ہمارے گھر کا قبضہ دلوایا جائے ۔چیف جسٹس پاکستان نے ڈی آئی جی لیگل عبدالرب سے معاملے پر رپورٹ طلب کر لی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں