کمشنر لاہور ڈویڑن ڈاکٹر مجتبیٰ پراچہ کاضمنی الیکشن کے حوالے سے کنٹرول روم کا دورہ

اتوار 14 اکتوبر 2018 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2018ء) کمشنر لاہور ڈویڑن ڈاکٹر مجتبیٰ پراچہ نے ضمنی الیکشن کے حوالے سے کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہورمیں ضمنی الیکشن کی پولنگ بغیر کسی تعطل سے جاری ہے۔ انہوں نے الیکشن کے دوران سیکورٹی و دیگر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ کنٹرول روم سے متعلقہ تمام محکموں کو ہدایات بھی جاری کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمشنر لاہور ڈاکٹر مجتبی پراچہ کو ڈی سی لاہور کیپٹن ر انوارالحق نے ضمنی الیکشن کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے بتایا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے حساس پولنگ اسٹیشنز کی نگرانی کا عمل جاری ہی- 153 حساس پولنگ اسٹیشنز پر چھ سو سے زائد کیمرے لگائے گئے ہیں- نادر ہال میں لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کاعمل جاری ہے اور تمام افسران نے نادر ہال میں سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور ڈویڑن ڈاکٹر مجتبیٰ پراچہ نے کہا کہ این اے اور پی پی کے ضمنی انتخابات پرامن طور پر جاری ہیں-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں