وزیراعلیٰ پنجاب کا تحریک انصاف کے رہنما سردار شجاع محمد خان کے انتقال پر اظہار تعزیت

اتوار 14 اکتوبر 2018 19:00

لاہور۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجا ب سردار عثمان بزدارنے سابق رکن قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار شجاع محمد خان بلوچ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں