اورسیز ووٹرز کیلئے بنائی گئی ویب سائٹ پر ہیکرز کے متعدد حملے

نادرا کے آئی ٹی ماہرین نے ویب سائٹ پر حملوں کو ناکام بنادیا ‘ نجی ٹی وی

اتوار 14 اکتوبر 2018 19:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2018ء) اورسیز ووٹرز کیلئے بنائی گئی ویب سائٹ پر ہیکرز کی جانب سے متعدد حملے کئے گئے ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ہیکرزنے ویب سائٹ پر تواتر کے ساتھ کئی بار حملے کئے گئے تاہم نادرا کے آئی ٹی ماہرین نے ویب سائٹ پر حملوں کو ناکام بنادیا ۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ٹی خضر عزیز کا کہنا ہے کہ پولنگ کے دوران ایک بار بھی ویب سائٹ ڈائون نہیں ہوئی، تاہم لوڈ کے باعث ویب سائٹ سست ہوئی لیکن یہ معمول کی بات ہے۔ڈی جی آئی ٹی الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کامیابی سے چل رہی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں