ڈی آئی جی کی بزرگ ، معذور ومستحق شہریوںکی مدد کرنے پر پولیس اہلکاروں کو شاباش

اتوار 14 اکتوبر 2018 19:50

لاہور۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2018ء) لاہور پولیس کے اہلکاروں کی جانب سے بہترین اقدام سامنے آگیا۔افسران کی ہدایت پرڈیوٹی پر مامور اہلکاروں نے پولنگ اسٹیشنز ووٹ کاسٹ کرنے آئے بزرگ شہریوں کی مدد کی ۔پولیس اہلکاروں نے بزرگ ووٹرز کو گورنمنٹ گرلز ماڈل سکول گرومانگٹ کاہنہ میں سہارادے کر پولنگ اسٹیشن میں داخل کروایا۔

پولیس اہلکاروں نے شادباغ کے علاقہ میں معذور ووٹر کو سہارادے کر سیڑھیاں چڑھائیں۔

(جاری ہے)

پولیس اہلکار مختلف پولنگ اسٹیشنز پر بزرگ اور معذور ووٹر کو سہارا دے کر پولنگ اسٹیشنز میں داخل کرواتے رہے۔ لاہور پولیس کے جوان ضمنی انتخابات کے موقع پر انسان دوستی کی بھی مثال قائم کرتے ہوئے اپنے لئے آنے والا کھانا خود کھانے کی بجائے ضرورت مند افراد میں تقسیم کرتے رہے۔

پولیس اہلکاروں نے لاری اڈہ اور بادامی باغ کے علاقوں میں اپنا کھانا ضرورت مند افراد کو دے کر دعائیں سمیٹیں۔پولیس اہلکاروں کا اس موقع پر کہنا تھا کہ شہریوں کے دکھ درد میں ان کا سہارا بن کر دلی سکون حاصل ہوتا ہے۔ لاہور پولیس کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور شہزاد اکبر نے بزرگ ، معذورو مستحق شہریوںکی مدد کرنے پر پولیس اہلکاروں کو شاباش دی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں