سی سی پی اواور ڈی آئی جی آپریشنز سمیت تمام افسران کا مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ ، حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا

اتوار 14 اکتوبر 2018 19:50

لاہور۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2018ء) کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور ایڈیشنل آئی جی بی اے ناصر نے شہر کے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔سی سی پی او لاہور نے خواجہ رفیق کالج والٹن روڈ، قربان ڈگری کالج والٹن روڈ، لاک جان شہید چوک، ابن سینہ کالج وائے بلاک وار سینرل سکول فار گرلز ڈیفنس میں پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار تازہ دم اور چاک و چوبند ہو کر سکیورٹی فرائض سرانجام دیں۔شہری بے خوف و خطر پولنگ اسٹیشنز پر اپنے حق رائے دہی استعمال کرنے آئیں۔پولیس افسران و اہلکار شہریوں کو سہولت دینے کے خاطر پولنگ اسٹیشنز پر الرٹ ڈیوٹی دے رہے ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور شہزاد اکبر نے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کر کے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیااور اچھی ڈیوٹی نبھانے پر پولیس اہلکاروں کو نقد انعام دیئے۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی آپریشنزنے گورنمنٹ فاطمہ جناح کالج چونا منڈی، گورنمنٹ ہائی سکول چمڑا منڈی مصری شاہ، شادمان،شیرانوالہ گیٹ، شادباغ، کوئین میری کالج، سینیئر سکول فار بوائز لالک چوک ڈیفنس، یو ای ٹی، ڈان باسکو ہائی سکول اورعائشہ صدیقہ کالج قلعہ گجر سنگھ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار پرُ جوش ہوکر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

اچھی ڈیوٹی کرنے والے پولیس اہلکار شاباش کے مستحق ہیں۔اہلکار لاہور پولیس کے پروفیشنل سپاہی بن کر فرائض سرانجام دیں۔پولنگ اسٹیشنز کے گرد مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں۔پولیس افسران و اہلکار پولنگ میٹریل کی باحفاظت ترسیل تک اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔ ہر پوائنٹ پر پولیس اہلکاروں کو باہمت ہرکر قومی ذمہ داری ادا کرتے دیکھا۔ لاہور پولیس نے آج بھی پروفیشنل پولیس ہونے کا ثبوت دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے ضمنی انتخابات کیلئے سکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کیئے۔ 12 ایس پیز کے علاوہ 12 ہزار پولیس اہلکاروں نے ضمنی انتخابات کے چار حلقہ جات میں ڈیوٹی فرائض سرانجام دیئے۔ پولیس ریسانس یونٹ اور ڈولفن سکواڈ کے اہلکاروں نے شہر بھر میں موئثر گشت کو یقینی بنایا۔ ہر ووٹر کو مکمل جسمانی تلاشی کے بعد پولنگ اسٹیشن میں جانے کی اجازت دی گئی۔

چار حلقوں میں 881 پولنگ اسٹیشنز قائم جبکہ 193 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ۔تمام پولنگ اسٹیشنز کی لائیور مانیٹرنگ کیلئے ایس پی حضرات سیف سٹی اتھارٹی ہیڈکوارٹرز میں فرائض سرانجام دیتے رہے۔تمام افسران و اہلکار اپنے ڈیوٹی پوائنٹس پر پولنگ میٹیریل کی باحفاظت ترسیل تک موجود رہے۔ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے پولیس کی ریزروز کو بھی الرٹ رکھا گیا۔

ایس پی سکیورٹی محمد نوید کوضمنی انتخابات کے حوالہ سے فوکل پرسن جبکہ ایس پی ہیڈ کوارٹرز عاطف نذیر کو پولیس اہلکاروں کو ان کے پوائنٹس پر لوجسٹکس اور کھانا وقت پر پہنچانے کا انچارج بنایا گیا ۔ پولیس نے عام انتخابات کی طرح ضمنی انتخابات پر بھی فول پروف سکیورٹی فراہم کی۔ لاہور پولیس پُر عزم ہو کر ضمنی انتخابات کے موقع پر سکیورٹی فراہم کر تی رہی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں