سعد رفیق کا53فیصد پولنگ سٹیشنز کے نتائج آنے پر اپنی کامیابی کا دعویٰ

ہمیں جکڑ کر انتخابی عمل میں بھیجا گیا ، نتائج میں ردو بدل کیا گیا تو سخت احتجاج کرینگے ‘ کارکنوں سے خطاب

اتوار 14 اکتوبر 2018 20:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حلقہ این اے 131سے امیدوار خواجہ سعد رفیق نے 53فیصد پولنگ سٹیشنز کے نتائج آنے پر اپنی کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے واضح کیا کہ نتائج میں رد وبدل کیا گیا تو سخت ترین احتجاج کیا جائے گا ۔ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ آر او آفس کے مطابق اب تک کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کو واضح برتری حاصل ہے ۔

این اے 131کے لوگوں کے فیصلے کو تسلیم کیا جانا چاہیے ۔ ہم کسی کے گلے پڑنا چاہتے ہیں اور نہ کسی سے جھگڑا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہمیں ہاتھ پائوں باندھ کر اور جکڑ کر الیکشن میں بھیجا گیا لیکن اس کے باوجود حلقہ این اے 131کی عوام ، ایم ایم اے او رپیپلز پارٹی نے ساتھ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ این اے 131کے نتائج کو بدلا نہ جائے ۔ ہماری درخواست ہے ، اپیل کرتے ہیں ، مطالبہ ہے الیکشن کمیشن ذمہ دار ہے اور نتائج میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے ۔

انہوںنے کہا کہ ابن سینا سکول کے پولنگ سٹیشنز پر 200 ووٹ پڑے ہیں لیکن اس کا نتیجہ نہیں دیا جارہا ، امریکہ لائسفٹ کا نتیجہ بھی روکا گیا ہے۔ اگر رد و بدل کیا گیا تو سخت ترین احتجاج کریں گے۔ اس کے بعد سعد رفیق کارکنوں کے ہمراہ ریٹرننگ آفیسر کے دفتر کے لئے روانہ ہو گئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں