نواز شریف شناختی کارڈ گھر بھول گئے، خاقان عباسی اپنے قائد کے ووٹ سے محروم رہ گئے

اتوار 14 اکتوبر 2018 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف شناختی کارڈ گھربھولنے کے باعث این اے 124 میں اپنا ووٹ کاسٹ نہ کر سکے‘ ریلوے روڈ پولنگ سٹیشن آمد پر متوالوں کے نعروں کا ہاتھ ہلا کر جواب دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز ضمنی انتخابات کے موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 124 کے ریلوے روڈ پولنگ سٹیشن پہنچے لیکن شناختی کارڈ ساتھ لانا بھول گئے جس کے باعث وہ ایک اہم قومی فریضے کی انجام دہی سے محروم رہ گئے اور اپنے حمایت یافتہ امیدوار شاہد خاقان عباسی کے حق میں اپنا ووٹ کاسٹ نہ کر سکے۔

تاہم پولنگ سٹیشن کے باہر موجود متوالوں نے نعرے لگا کر ان کاخیر مقدم کیا جس پر سابق وزیراعظم نواز شریف نے ہاتھ ہلا کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں