عوام نے چور دروازے سے اقتدارمیں آنیوالے عمران خان کو مسترد کردیا،شاہد خاقان
اگر ضرورت پڑی تو عمران خان کے ساتھ دوسرے طریقے سے بھی لڑیں گے این اے 124 کے ووٹرز نے ثابت کردیا نواز شریف کیساتھ ہیں،مسائل کو حل کرنا ہے تو ان کو واپس لانا ہو گا الیکشن کمیشن کی جانب سے ہماری زبان بند کروا دی گئی ، حکمران جماعت کے لوگ سارا دن میڈیا کو بیانات دیتے رہے،الیکشن کمشنر اگر میرے سوالوں کا جواب نہیں دے سکتے تو استعفیٰ دے دیں،میڈیا سے گفتگو
اتوار 14 اکتوبر 2018 22:20
(جاری ہے)
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام نے عمران خان کو مسترد کر دیا ہے کیونکہ وہ چور دروازے سے حکومت میں آئے ہیں۔
حلقہ این اے 124 کے ووٹروں نے ثابت کیا ہے کہ وہ کل بھی نواز شریف کے ساتھ تھے اور آج بھی ساتھ ہیں۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ہماری زبان بند کروا دی گئی جبکہ حکمران جماعت کے لوگ سارا دن میڈیا کو بیانات دیتے رہے پر ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے خطاب کے دوران چیف الیکشن کمشنر سے سوال کیا کہ وہ بتائیں کہ پولنگ اسٹیشن کا انچارج کون ہوتا ہے، میں نے 41 سے زائد پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا وہاں کا انچارج پولنگ پر مامور عملہ نہیں تھا۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اپنے کام میں ناکام ہو چکا ہے، اسی غیر قانونی کام کو دھاندلی کہا جاتا ہے، یہ غیر قانونی معاملات عوامی رائے کی نفی کرتے ہیں۔شاہد خاقان نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمشنر اگر میرے سوالوں کا جواب نہیں دے سکتے تو استعفیٰ دے دیں۔سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی گرفتاری کا مقصد یہ تھا کہ جو بھی حکومت کے خلاف جائے گا اسے گرفتار کر لیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ جو گرفتار کرنا چاہتا ہے کر لے، ہم گرفتاریوں سے نہیں ڈرتے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ تحمل سے سیاست کی ہے اگر ضرورت پڑی تو عمران خان کے ساتھ دوسرے طریقے سے بھی لڑیں گے، پاکستان کے مسائل عمران خان حل نہیں کر سکتا ہے، اگر پاکستان کے مسائل حل کرنے ہیں تو نواز شریف کو واپس لانا ہو گا۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
وزیر خوراک کے سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ گوجرانوالہ میں چھاپے
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت پہاڑ جیسے چیلنجز سے نبرد آزما ہے ‘امیر مقام
نامور اردوڈرامہ نگارآغاحشر کاشمیری کی 89ویں برسی 28اپریل کومنائی جائے گی
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 ملزمان کو بجلی چوری کرتے ہوئے گرفتار کرلیا،ترجمان
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
Bٹرین پٹڑی سے اتر گئی، 2مسافر زخمی
ف*کامیاب درخواست گزار کے حج پر نہ جانے پر اخراجات سے 2 لاکھ روپے کٹوتی کا فیصلہ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے