وزیر ہائوسنگ محمود الرشید کے بیٹے کی عبوری درخواست ضمانت میں توسیع

پیر 15 اکتوبر 2018 14:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) سیشن عدالت نے وزیر ہائوسنگ پنجاب میاں محمود الرشید کے بیٹے کی عبوری درخواست ضمانت میں توسیع کردی ۔گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج تنویر احمد اعوان نے میاں حسن کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

تھانہ غالب مارکیٹ کا تفتیشی افسر عدالت کے رو برو پیش ہوا۔ ملزم پر پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے کا الزام ہے۔تاہم درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پولیس نے بلا وجہ ان پر مقدمہ درج کیا ہے۔عدالت نے محمودالرشید کے بیٹے کی درخواست ضمانت میں 23اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے تھانہ غالب مارکیٹ پولیس کو تفتیش مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں