ہائیکورٹ نے کرکٹر شرجیل خان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست آفس اعتراض ختم کرتے ہوئے سماعت کیلئے منظور کر لی

پیر 15 اکتوبر 2018 14:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کرکٹر شرجیل خان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست آفس اعتراض ختم کرتے ہوئے سماعت کیلئے منظور کر لی ۔گزشتہ روز جسٹس شاہد وحید نے کرکٹر شرجیل خان کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست میں میں پی سی بی، وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار بین الاقوامی کرکٹر ہے، وزارت داخلہ نے غیر قانونی طور پر درخواست گزار کا نام ای سی ایل میں شامل کررکھا ہے ،ای سی ایل میں نام شامل ہونے کی وجہ سے درخواست گزار عمرہ کرنے اور دبئی میں بھائی سے ملاقات نہیں کر سکا لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ شرجیل خان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کا حکم دیا جائے ۔

عدالت نے آفس اعتراض ختم کرتے ہوئے درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں