پنجاب حکومت کا متعدد محکموں میں افسروں کی خالی آسامیاں فوری پُر کرنے کا فیصلہ

پیر 15 اکتوبر 2018 15:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) پنجاب حکومت کی جانب سے متعدد محکموں میں افسروں کی خالی آسامیاں فوری پُر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ، سیکرٹری مائنز اینڈ منرلز، سیکرٹری جنگلات، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کے لئے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے جبکہ اس کے ساتھ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ، کی تعیناتی کے لئے بھی ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم آسامیوں پر تعیناتی کے حوالے سی48گھنٹے نہایت اہم ہیں اور ایک آدھ روز میں باضابطہ طور پر احکامات جاری ہونے کا قوی امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں