ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور کا چیف انجینئر اوپن لائن کے ہمراہ واشنگ لائن کا دورہ

واشنگ لائن اور یارڑ کی حالت بہتر بنانے کیلئے مختلف اپشنز پر غور کیا گیا،کمزور پوائنٹس بہتر بنائے جائیں‘ڈی ایس ریلوے لاہور

پیر 15 اکتوبر 2018 16:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور ڈویژن محمد سفیان سرفراز ڈوگر نے چیف انجینئر اوپن لائن نثار میمن کی ہمراہ واشنگ لائن کا دورہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگ لائن اور ریلوے یارڑ لاہور ٹرینوں کی آمدورفت میں اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے واشنگ لائن میں ٹریک پوائنٹس کا معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو پوائنٹس کی حالت جلد بہتر بنانے کیلئے ہدائت کی۔

اس کے علاوہ ڈی ایس ریلوے لاہور اور چیف انجینئر اوپن لاہور نے واشنگ لائن اور یارڑ میں ریل سلیپرز کا بھی معائنہ کیا اور کمزور سیلیپرز کو بھی تبدیل کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔ ڈویژنل ایگزیکٹیو انجینئر سخاوت علی نے بتایا کہ واشنگ لائن اور یارڑ میں انڈیکیٹر پوائنٹس نیچے ہو جانے کی وجہ سے بعض اوقات دیکھائی نہیں دیتے۔

(جاری ہے)

جس پر ڈی ایس ریلوے لاہور نے متعلقہ حکام کو انڈیکیٹر پوانئٹس نمایاں کرنے کا بھی حکم دیا۔

واشنگ لائن اور یارڑ کی ورکنگ اور کارکردگی پر بریفنگ لیتے ہوئے پرنسپل افسران کا کہنا تھا کہ واشنگ لائن میں کوئی ٹرین تاخیر کا شکار نہیں ہونی چاہیے۔ چیف انجینیئر اوپن لائن نے کہا کہ واشنگ لائن کی حالت کو کرنے کیلئے ضرورت کی مطابق سٹاک ریلز مہیا کی جائیں گیں۔ڈی ایس ریلوے لاہور کا مزید کہنا تھا کہ ہم ٹرینوں کی پنکچوایلٹی 100 فیصد رکھنا چاہتے ہیں تاہم ہرسطح پر کارکردگی کو بہتر بنایا جائے گا۔ اس موقع پر ڈویژنل سگنل انجینئر محمد اسحاق، ڈویژنل مکینیکل انجینئر محمد ادریس، ڈویژنل ایکٹریکل انجینئر آرٹی ایل عامر یعقوب اور اسسٹنٹ ٹرانسپورٹیشن آفیسر ملک قمرالحق نے بھی پرنسپل افیسران کو واشنگ لائن اور ریلوے لاہور یارڑ کی مشکلات بارے بتایا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں